پنجاب حکومت نے خصوصی بچوں کی بحالی، نگہداشت اور تعلیم و تربیت کیلئے ٹھوس اقدامات کر رہی ہے“میاں عرفان دولتانہ
منگل 11 مارچ 2014 17:17
لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 11مارچ 2014ء ) مسلم لیگ( ن) کے رکن پنجاب اسمبلی میاں عرفان دولتانہ نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت نے خصوصی بچوں کی بحالی، نگہداشت اور تعلیم و تربیت کے لئے متعدد ٹھوس اقدامات کر رہی ہے ، خصوصی بچوں کے اداروں میں تعلیم و تربیت کی سہولتوں کو بہتر بنایا گیا ہے۔
(جاری ہے)
اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ صوبائی دارالحکومت میں خصوصی بچوں کی بحالی کے لئے سنٹر آف ایکسیلنس قائم کیا جا رہا ہے، سنٹر کے ساتھ 100بستروں پر مشتمل ہسپتال اور ریسرچ سنٹر بھی بنایا جائے گا۔
ڈاؤن سینڈروم خصوصی بچوں کی نگہداشت اورموثر علاج کے لئے مربوط نظام انتہائی ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ خصوصی بچوں کے تعلیمی اداروں میں ٹرانسپورٹ کی سہولتوں کے لئے بڑی تعداد میں بسیں فراہم کی گئی ہیں اور ہونہار خصوصی بچوں کو لیپ ٹاپ بھی دیئے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پنجا ب حکومت نے قوت سماعت اورگویائی سے محروم بچوں کے اساتذہ کی تربیت کے لئے بھی لاہور میں ٹریننگ کالج قائم کیا ہے۔مزید قومی خبریں
-
صدرمملکت کے خطاب پر بحث کے حوالے سے ایوان کے اتفاق رائے سے امور طے کیے جائیں گے، سپیکرقومی اسمبلی
-
گرل فرینڈ کا برگر کھانے پر ایس ایس پی کے بیٹے نے جج کے بیٹے کو قتل کر دیا
-
پنجاب پولیس کو 1ارب 20کروڑ روپے کے فنڈز جاری
-
9 مئی: ڈاکٹر یاسمین راشد کی درخواست ضمانت پر سماعت 27 اپریل تک ملتوی
-
موسمیاتی تبدیلی کرہ ارض کا درپیش عظیم چیلنج ہے، صورتحال کی سنگینی کو سمجھنا ہوگا: بلیغ الرحمان
-
گرفتاری کاڈر:شیر افضل مروت نے اسلام آباد ہائی کورٹ سے حفاظتی ضمانت کیلئے رجوع کرلیا
-
فواد چوہدری کیخلاف مقدمات،سیکرٹری داخلہ کو توہین عدالت کی درخواست پر نوٹس
-
کے پی حکومت کا بیوٹی پارلرز کے بعد وکلا کو بھی فکسڈ ٹیکس نیٹ میں لانے کا فیصلہ
-
راولپنڈی، 7 سالہ لڑکی کی قابل اعتراض تصاویر اور ویڈیوز وائرل کرنے پر ملزم کو 3 سال قید اور 25 لاکھ روپے جرمانہ کی سزا
-
جاوید لطیف اور رانا تنویر کے درمیان اختلافات حلقے میں ٹکٹوں کی تقسیم تنازع قرار
-
محاز آرائی سے جمہوریت کمزور ہوگی،مولانا نام بتائیں اسمبلی کس نے بیچی،فیصل کریم کنڈی
-
وزیراعظم کے تاجروں سے خطاب کے دوران بھی بانی پی ٹی آئی عمران خان کا تذکرہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.