اقتصادی کمیٹی کا اجلاس ، زیورات اورقیمتی پتھروں کی برآمدات پر پابندی ختم

منگل 11 مارچ 2014 16:19

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 11مارچ 2014ء) اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت اسلام آباد میں جاری ہے،ذرائع کے مطابق اجلاس میںآ یندہ سیزن کیلئے 80 لاکھ ٹن گندم کسانوں سے خریدنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ اجلاس میں سونے کے بغیر زیورات اورقیمتی پتھروں کی برآمدات پر بھی پابندی ختم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت جاری اجلاس میں ایل این جی ٹرمینل پر پیش رفت رپورٹ پیش کی جائے گی جبکہ پاکستان اسٹیل ملز کے ملازمین کی تنخواہوں کا معاملہ بھی زیر غور آسکتا ہے۔ اسٹیل ملز کو تنخواہوں کے لیے ڈیڑھ ارب روپے پیکیج دیئے جانے کا امکان ہے۔ آسٹریلیا، کینیڈا، ڈنمارک، بلجیم سے گوشت کی درآمد پر پابندی ختم کرنے کی تجویز پیش ہوسکتی ہے۔بڑے صنعتی یونٹس کی کارکردگی پر بریفنگ بھی دی جاسکتی ہے۔

متعلقہ عنوان :