تھر میں غذائی قلت سے بچوں کی ہلاکت ،قحط کی بناء پر ہزاروں افراد کی نقل مکانی المیہ ہے‘سید بلال شیرازی

منگل 11 مارچ 2014 15:31

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 11مارچ 2014ء ) پاکستان مسلم لیگ (ق) یوتھ ونگ کے مرکزی صدر سید بلال مصطفی شیرازی نے کہا ہے کہ تھر میں غذائی قلت سے بچوں کی ہلاکت اور قحط کی بناء پر ہزاروں افراد کی نقل مکانی المیہ ہے، تھر میں غذائی قلت سے نمٹنے کیلئے مسلم لیگ سندھ کی طرف سے تھر کے مسئلہ پر آل پارٹیز کانفرنس کا انعقاد اور مسلم لیگ کے مرکزی سیکرٹری جنرل مشاہد حسین سید کی اس کانفرنس میں شرکت درست سمت قدم ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ سندھ فیسٹول پر خرچ ہونے والی رقم اگر تھر کے قحط زندہ علاقہ پر استعمال ہوتی تو معصوم بچوں کو بچایا جاسکتا تھا۔سید بلا ل مصطفی شیرازی نے کہا کہ حکومت گوداموں میں محفوظ امدادی قیمت پر جمع کی ہوئی گندم کو فی الفور اس بحران سے نمٹنے کیلئے استعمال کرے تاکہ معصوم بچوں کو ہلاکت سے بچایا جاسکے اور تھر سے نقل مکانی کو روکا جاسکے ۔

متعلقہ عنوان :