تھر میں قحط ،سندھ ہائیکورٹ کا مقامی ڈسٹرکٹ جج کو رپورٹ پیش کرنیکا حکم

منگل 11 مارچ 2014 15:20

تھر میں قحط ،سندھ ہائیکورٹ کا مقامی ڈسٹرکٹ جج کو رپورٹ پیش کرنیکا حکم

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 11مارچ 2014ء) تھر میں جاری قحط سالی پر سندھ ہائی کورٹ نے مقامی ڈسٹرکٹ جج کو علاقے کا دورہ کرکے رپورٹ پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

(جاری ہے)

سندھ ہائی کورٹ میں پائلر نے تھرپارکر کے لوگوں کو خوراک کے بنیادی حق سے متعلق درخواست فیصل صدیقی ایڈوکیٹ نے دائر کی۔ سندھ ہائی کورٹ نے ڈسٹرکٹ جج کو دورہ کرکے تھرپارکر میں اموات، خوراک اور صحت سے متعلق رپورٹ پیش کرنے کا حکم دے دیا۔ عدالت نے فریقین کو 18 مارچ کے لئے نوٹس جاری کردئیے ہیں۔