آئین و قانون کے خلاف کسی بھی عمل پر خاموش نہیں بیٹھیں گے، وزیر مملکت برائے داخلہ

منگل 11 مارچ 2014 14:50

آئین و قانون کے خلاف کسی بھی عمل پر خاموش نہیں بیٹھیں گے، وزیر مملکت ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 11مارچ 2014ء) وزیر مملکت برائے داخلہ نے کہا ہے کہ حکومت امن کے لئے مذاکرات کی خواہاں ہے لیکن آئین و قانون کے خلاف کسی بھی عمل پر خاموش نہیں بیٹھا جائے گا۔

(جاری ہے)

خیبر پختونخوا کے صوبائی وزیر شوکت یوسف زئی کی طالبان کو دفتر کھولنے کی پیشکش پر سینیٹر افراسیاب خٹک کے سینیٹ میں توجہ دلاؤ نوٹس پر وزیر مملکت برائے داخلہ بلیغ الرحمان نے کہا کہ ملک میں امن کے لئے حکومت کا موقف واضح ہے کہ آئین و قانون کے خلاف کسی بھی عمل پر خاموش نہیں بیٹھا جائے گا۔

ملک میں طالبان کا کوئی دفتر نہیں کھلنا چاہئے، خیبر پختونخوا میں طالبان کا دفتر کھولنے کی کوئی تجویز زیر غور نہیں، نہ ہی اس بارے میں کوئی درخواست آئی ہے۔واضح رہے کہ دو روز قبل خبر پختونخوا کے صوبائی وزیر شوکت یوسفزئی نے کہا تھا کہ صوبائی حکومت طالبان کا دفتر کھولنے کے لئے تعاون پر تیار ہے۔