روی بوپارا ، ڈیرن سمی اور مارلون سیموئلز کو قوانین کیخلاف ورزی کرنے پر جرمانہ

منگل 11 مارچ 2014 14:17

دبئی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 11مارچ 2014ء) ویسٹ انڈیز کے ڈیرن سمی ،روی بوپارا اور مارلون سیموئلز کو آئی سی سی قوانین کی خلاف ورزی کرنے پر جرمانے عائد کردیئے گئے بریج ٹاوٴن میں کھیلے گئے ٹی 20 میچ میں تینوں کھلاڑیوں کے درمیان تلخ کلامی اس وقت دیکھنے میں آئی جب بارہویں اوور میں روی بوپارا نے رنز بناتے ہوئے مارلون سیموئلز کے خلاف نازیبا الفاظ استعمال کیے جس پر سیموئلز نے بھی جواب میں انہی خیالات کا اظہار کیا۔

(جاری ہے)

ویسٹ انڈین کپتان ڈیرن سمی نے بھی اس گفتگو میں حصہ لیا اور روی بوپارا کو سنائیں جس کے بعد فیلڈ امپائرز نے مداخلت کر کے تینوں کھلاڑیوں کو کھیل پر توجہ دینے کی تنبیہ کی۔ آئی سی سی کی جانب سے قوانین کی خلاف ورزی کرنے پر روی بوپارا پر میچ فیس کا 25 فیصد ، ڈیرن سمی پر 20 فیصد جبکہ مارلون سیموئلز پر 10 فیصد جرمانہ عائد ہوا۔