کیرن پولارڈ انجری مسائل کے باعث ٹی 20 کرکٹ ورلڈ کپ سے باہر ہوگئے

منگل 11 مارچ 2014 14:17

اینٹیگا (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 11مارچ 2014ء) ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز آل راؤنڈر کیرن پولارڈ انجری مسائل کے باعث ٹی 20 کرکٹ ورلڈ کپ سے باہر ہوگئے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق 26 سالہ کیرن پولارڈ چیرٹی فٹ بال میچ کھیلنے کے دوران گھٹنے کی تکلیف میں مبتلا ہوگئے تھے اور ابھی تک وہ اس تکلیف سے نجات حاصل نہیں کر سکے۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ وہ پر امید تھے کہ فٹنس مسائل سے جلد چھٹکارا حاصل کر لیں گے اور ورلڈ ٹی 20 کی سلیکشن کیلئے دستیاب ہوں گے مگر بدقسمتی سے ایسا نہیں ہو سکا۔ انہوں نے کہا کہ ہر کھلاڑی کی طرح میری بھی شدید خواہش تھی کہ ورلڈ کپ میں شرکت کروں، میگا ایونٹ سے باہر ہونے پر بہت دکھ ہوا۔

متعلقہ عنوان :