برازیل میں ورلڈ کپ فٹ بال 2014ء کیلئے ایک اور اسٹیڈیم تیار ، نمائشی میچ کھیلا گیا

منگل 11 مارچ 2014 14:16

ریوڈی جنیرو(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 11مارچ 2014ء)برازیل میں ورلڈ کپ فٹ بال 2014ء کیلئے ایک اور اسٹیڈیم تیار ہو گیا ، اسٹیڈیم کی افتتاحی تقریب کے موقع پر نمائشی میچ کھیلا گیا۔ برازیل میں 12 جون سے شروع ہونے والے ورلڈ کپ کے میچز 12اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے ۔ان میں سے آٹھویں اسٹیڈیم کا بھی افتتاح کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

برازیل کے اسپورٹس منسٹر اور ریاست کے گورنر نے مذکورہ سٹیڈیم کا رسمی افتتاح کیا۔اس موقع پر اسٹیڈیم میں 20ہزار تماشائی موجود تھے، جنہوں نے نمائشی میچ بھی دیکھا۔ اسٹیڈیم میں 40ہزار سے زائد شائقین کی گنجائش ہے۔ اس کی تعمیر پر 66کروڑ 95لاکھ ڈالر لاگت آئی ہے۔ تعمیرات کے دوران 3افراد حادثے کے باعث موت کا شکار بھی ہوئے۔