وادی مالم جبہ میں 5روزہ سنو فیسٹول کا میلہ کل شروع ہوگا

منگل 11 مارچ 2014 14:16

سوات (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 11مارچ 2014ء)سوات کی برفیلی وادی مالم جبہ میں 5روزہ سنو فیسٹول کا میلہ (آج) شروع ہوگا ملک بھر سے سیاحوں نے سنو فیسٹول کی رنگارنگ تقریبات کا لطف اٹھانے سوات کا رخ کرلیا ڈپٹی کمشنر سوات سیدامتیازحسین شاہ اور آئی ایس پی آر کے ترجمان کرنل عقیل ملک نے بتایا کہ سوات سنوفیسٹول کی رنگارنگ تقریبات 12سے16مارچ تک جاری رہیں گی جس میں محفل موسیقی کا بھی اہتمام کیا گیا جس میں ملک کے نامور گلوکار اور بینڈ شرکت کریں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ اس میلے کا تسلسل سے انعقاد ، ملکی و غیر ملکی سیاحوں کی بھرپور دلچسپی اور مقامی لوگوں کا جوش و جذبہ نا صرف بڑھتی ہوئی سیاحتی سرگرمیوں کی غمازی کرتا بلکہ ملاکنڈ ڈویژن میں دیر پا اور پائیدار امن کے خواب کو حقیقت کا روپ دینے کیلئے ایک اہم سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ میلے میں بین الاقوامی و ملکی سیاحوں کی دلچسپی کے امور کے ساتھ ساتھ مقامی لوگوں کے لئے بھی تفریح کے بہتریں مواقع کا بندوبست کیا گیا جبکہ خواتین اور بچوں کیلئے خصوصی تفریحی سرگرمیوں کا اہتمام کیا گیا انہوں نے کہاکہ مالم جبہ جنت نظیر وادی ہے اور ملک بھر کے سیاحوں سمیت غیر ملکی سیاح بھی آکر اس وادی میں لگے میلے کی مزے لوٹ سکتے ہیں ۔