آئی سی سی ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے وارم اپ میچوں کا سلسلہ کل سے شروع ہوگا

منگل 11 مارچ 2014 14:15

ڈھاکہ (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 11مارچ 2014ء) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے مطابق ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2014ء کے وارم اپ میچوں کا سلسلہ (آج) بدھ سے شروع ہوگا۔ میگا ایونٹ 16 مارچ سے 6 اپریل تک کھیلا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق آئی سی سی کی طرف سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق میگا ایونٹ کے دوران مجموعی طور پر ٹیموں کے درمیان 16 وارم اپ میچز کھیلے جائیں گے۔

پہلے آٹھ وارم اپ میچ ابتدائی راؤنڈ سے قبل جبکہ بقیہ آٹھ وارم اپ میچز سپر 10 مرحلے سے قبل کھیلے جائیں گے۔ آئی سی سی اعلامیے کے مطابق ابتدائی راؤنڈ سے قبل 12 مارچ کو چار وارم اپ میچ کھیلے جائیں گے جس میں بنگلہ دیش کی ٹیم متحدہ عرب امارات کے مدمقابل ہو گی، افغانستان کا مقابلہ ہالینڈ سے اور زمبابوے کا مقابلہ ہالینڈ سے ہو گا، 14 مارچ کو کھیلے جانے والے وارم اپ میچوں میں نیپال کا مقابلہ متحدہ عرب امارات، بنگلہ دیش کا مقابلہ آئرلینڈ، افغانستان کا مقابلہ زمبابوے جبکہ ہانگ کانگ کا مقابلہ ہالینڈ سے ہو گا۔

(جاری ہے)

سپر 10 مرحلے سے قبل 17 مارچ کو دو وارم اپ میچ کھیلے جائیں گے جس میں پاکستان کی ٹیم نیوزی لینڈ اور بھارت کی ٹیم بنگلہ دیش کے مدمقابل ہو گی، 18 مارچ کو شیڈول میچوں میں ویسٹ انڈیز کا مقابلہ انگلینڈ اور جنوبی افریقہ کا بنگلہ دیش سے ہو گا جبکہ 19 مارچ کو آخری چار وارم اپ میچ کھیلے جائیں گے، پاکستان کا مقابلہ جنوبی افریقہ، سری لنکا کا ویسٹ انڈیز، انگلینڈ کا مقابلہ بھارت اور آسٹریلیا کا مقابلہ نیوزی لینڈ سے ہو گا۔ ویمن وارم اپ میچز 18، 20 اور 21 مارچ کو کھیلے جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :