اسلام آباد، انسداد منشیات فورس نے کروڑوں روپے مالیت کی چرس پکڑ لی

منگل 11 مارچ 2014 13:16

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 11مارچ 2014ء) انسداد منشیات فورس نے موٹروے پر کارروائی کے دوران کروڑوں روپے مالیت کی چرس قبضے میں لے لی۔ سمگلر فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہو گئے۔ اے این ایف ذرائع کا کہنا ہے کہ موٹروے پر برہان انٹرچینج کے قریب ٹویوٹا کرولا کار سے چھ سو سینتالیس پیکٹ چرس اور پانچ پیکٹ افیون برآمد کر لی۔

(جاری ہے)

سمگلر فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہو گئے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پکڑی گئی منشیات میں انسداد منشیات فورس نے چار سو ستتر کلو گرام اعلیٰ کوالٹی کی چرس اور چودہ کلو گرام ہیروئن شامل ہے۔ جس کی بین الاقوامی مارکیٹ میں مالیت پچاس کروڑ روپے سے زائد ہے۔ اے این ایف حکام کا کہنا ہے کہ منشیات کی یہ کھیپ کراچی کے راستے بیرون ملک سمگل کی جانی تھی۔

متعلقہ عنوان :