رانا بھگوان داس کو چیف الیکشن کمشنربنانے کیلئے قانون میں ترمیم کی تحریک سینیٹ میں منظور

منگل 11 مارچ 2014 13:14

رانا بھگوان داس کو چیف الیکشن کمشنربنانے کیلئے قانون میں ترمیم کی تحریک ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 11مارچ 2014ء) رانا بھگوان داس کو چیف الیکشن کمشنربنانے کے لئے سینیٹ میں فیڈرل پبلک سروس کمیشن ترمیمی بل کی منظوری کے لئے قوانین معطل کرنے کی تحریک منظور کرلی گئی۔سینیٹ کے اجلاس کے دوران وزیر مملکت شیخ آفتاب نے ایف پی ایس سی ترمیمی بل 2014 منظورکرنے کے لئے قوانین معطل کرنے کی تحریک پیش کی۔

عوامی نیشنل پارٹی اور جے یو آئی (ف) کی جانب سے اس کی مخالفت کی گئی۔ اے این پی حاجی عدیل نے کہا کہ ملک کے تمام اہم عہدوں پر پنجابی اور سندھی براجمان ہیں، کیا حکومتوں کو خیبرپختونخوا اور بلوچستان سے کوئی اہل شخص نظر نہیں آتا۔

غلط فیصلوں کے نتائج کہیں نہ کہیں ضرور نکلتے ہیں، حکومت اس ترمیم کو خود ہی واپس لے لے، ترمیم کو سینیٹ سے منظور نہیں ہونا چاہئے۔

(جاری ہے)

سینیٹر افراسیاب خٹک نے کہا کہ اس بل پر ہم سے مشاورت نہیں کی گئی، ایک فرد کو لگانے کے لئے فیڈرل پبلک سروس کمیشن کا بیڑہ غرق کیا جا رہا ہے، حکومت وہ کام نہ کرے جس سے وفاق کو نقصان پہنچے۔ سینیٹر زاہد خان نے کہا کہ 11مئی کے انتخابات سے کوئی سیاسی جماعت مطمئن نہیں، بدقسمتی سے ایسے لوگوں کو اہم عہدوں پر بٹھایا جاتا ہے جن کی صحت اجازت نہیں دیتی۔ واضح رہے کہ حکومت اور اپوزیشن کی جانب سے قانون میں ترمیم جسٹس ریٹائرڈ رانا بھگوان داس کو چیف الیکشن کمشنر بنانے کے لئے کی گئی ہے کیونکہ قانون کے مطابق وہ اس عہدے کے اہل نہیں۔

متعلقہ عنوان :