زندگی میں ہر کام کو چیلنج سمجھ کر کیا ، کسی کو تکلیف نہیں دے سکتی مگر سب کو خوش رکھنا بھی بہت مشکل ہے ‘ مدیحہ شاہ

منگل 11 مارچ 2014 12:35

لاہور ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 11مارچ 2014ء) فلمسٹار مدیحہ شاہ نے کہا ہے کہ خود کو چست اور فٹ رکھنے کے لئے میں ایکسرسائز کرتی ہوں ، میں خوش رہتی ہوں اور دوسروں کو بھی خوش رکھنے کی کوشش کرتی ہوں اسی میں میرے سمارٹ رہنے کا بھی راز ہے ۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویو کے دوران انہوں نے کہا کہ جب میں فلموں کام کررہی تھی تو اس وقت میں نے اسٹیج ڈرامہ ” ” جنم جنم کی میلی چادر “ میں اداکاری کی اور یہ ڈرامہ چار سال تک چلتا رہا ۔ مدیحہ شاہ نے کہا کہ میں نے زندگی میں ہر کام کو چیلنج سمجھ کر کیا ہے ۔ کسی کو تکلیف نہیں دے سکتی مگر سب کو خوش رکھنا بھی بہت مشکل ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ صبح جب میں نیند سے بیدار ہوتی ہوں تو سب سے پہلے والدہ کا چہرہ دیکھتی ہوں جس سے مجھے ولی شکین ہوتی ہے ۔

متعلقہ عنوان :