فلمسٹار مہرمہ علی ٹی وی اینکر بن گئیں

منگل 11 مارچ 2014 12:35

لاہور ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 11مارچ 2014ء) فلمسٹار مہرمہ علی ٹی وی اینکر بن گئیں ، ان کا بطور اینکر پہلا شو ”ہاٹ ٹاک “ آئندہ ہفتے سے نجی ٹی وی چینل سے آن ائیر ہو جائے گا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق اداکارہ مہرمہ علی نے ایک نجی ٹی چینل میں ٹی اینکر کے طور پر ” ہاٹ ٹاک “ کے نام سے شو شروع کر دیا ہے ۔اس شو کی ریکارڈنگ کا سلسلہ جاری ہے ۔ مذکورہ شو میں نوجوانوں کے مسائل کو اجاگر کرنے کے ساتھ سیاسی شخصیات سے ایسے گرما گرم سوالات بھی کیے جائیں گے جو اس سے قبل کسی شو میں نہیں ہوئے ۔ توقع ہے کہ اگلے ہفتے سے ” ہاٹ ٹاک “ شو نجی ٹی چینل سے آن ائیر ہو جائے گا ۔ اس شو کے ڈائریکٹر ادریس عادل ہیں ۔

متعلقہ عنوان :