سونم کپور کی ”بے وقوفیاں“ جمعہ سے سینماگھر وں کی زینت بنے گی

منگل 11 مارچ 2014 12:31

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 11مارچ 2014ء) بڑے پردے پر دیکھیں سونم کپور کی ”بے وقوفیاں“ جمعہ سے سینماگھر وں کی زینت بنے گی۔ بالی وڈ کی رومینٹک کامیڈ ی ”بے وقوفیاں“ کے نئے پروموز جاری کر دئے گئے۔ 14مارچ سے نمائش کیلئے تیار ہے۔ فلم ملک بھر میں جیو فلمز کے تحت ریلیز کی جائے گی۔

(جاری ہے)

یش راج بینر کے اس فلمی رومینس میں سونم کپور اور آیوشمان کھرانہ نبھا رہے ہیں لیڈ کردار جبکہ فلم میں رشی کپور نظر آرہے ہیں سونم کپور کے والد کے روپ میں جو دونوں کی شادی پر رضامند نہیں۔

عشق زادے سے شہرت حاصل کرنے والے فیصل حبیب کی تحریر کردہ پیار محبت کی اس کہانی میں آڑے آتے ہیں لڑکے کے مالی حالات۔ پیار، محبت، دوستی پر مبنی اس ہلکی پھلکی کامیڈی کو نوپور استھانا نے ڈائیریکٹ کیا ہے۔ 14مارچ کو نمائش کیلئے تیار، فلم ”بے وقوفیاں“ ملک بھر میں جیو فلمز کے تحت ریلیز کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :