امریکی صدر براک اوباما سے پاکستانی سفیر جلیل عباس جیلانی کی ملاقات ، تعیناتی کی اسناد پیش کیں ، پاکستان کے ساتھ خصوصی تعلق ہے ، پاک امریکہ تعلقات کو مزید گہرا اور مضبوط بنانے کیلئے پر عزم ہیں ،صدر اوباما

پیر 10 مارچ 2014 23:19

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔10مارچ۔2014ء) امریکی صدر براک اوباما نے پاکستانی صدر ، وزیر اعظم اور قوم کیلئے نیک خواہشات کااظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کے ساتھ خصوصی تعلق ہے ، پاک امریکہ تعلقات کو مزید گہرا اور مضبوط بنانے کیلئے پر عزم ہیں ۔

(جاری ہے)

پیر کو امریکہ میں پاکستانی سفیر جلیل عباس جیلانی نے امریکی صدر براک اوباما سے ملاقات کی جس میں نئے پاکستانی سفیر نے تعیناتی کی اسناد امریکی صدر کو پیش کیں اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے امریکی صدر براک اوباما نے پاکستانی صدرممنون حسین ،وزیراعظم نواز شریف اورقوم کیلئے نیک خواہشات کااظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے ساتھ خصوصی تعلق ہے پاک امریکاتعلقات مزیدگہریاورمضبوط بنانے کیلئے پرعزم ہوں