تھرکی قحط سالی ، وزیراعظم کے دورہ مٹھی اور سپریم کور ٹ کے ازخود نوٹس نے حکومت سندھ کو ہلاکررکھ دیا ،پارٹی اورحکومتی ساکھ بچانے کیلئے پیپلزپارٹی کا وزراء کو برطرف کرنے کی بجائے استعفے لینے کا فیصلہ، مخدوم جمیل الزماں نے مستعفی ہونے کا فیصلہ کرلیا

پیر 10 مارچ 2014 23:05

تھرکی قحط سالی ، وزیراعظم کے دورہ مٹھی اور سپریم کور ٹ کے ازخود نوٹس ..

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔10مارچ۔2014ء) تھرکی قحط سالی ، وزیراعظم کے دورہ مٹھی اور سپریم کور ٹ کے ازخود نوٹس نے حکومت سندھ کو ہلاکررکھ دیا ہے، پارٹی اورحکومتی ساکھ بچانے کے لیے پیپلزپارٹی نے وزراء کو برطرف کرنے کی بجائے استعفے لینے کا فیصلہ کیا ہے۔مخدوم جمیل الزمان نے بیماری کے باعث مستعفی ہونے کا فیصلہ کرلیا ہے۔تھرکی صورتحال پروزیراعظم میاں نوازشریف اورپیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹوزرداری کے دورے کے بعد حکومت سندھ میں اہم تبدیلیاں متوقع ہیں۔

(جاری ہے)

ذرائع کا کہنا ہے کہ صوبائی وزیرریلیف مخدوم جمیل الزمان نے طبعیت کی خرابی کے باعث استعفی دے دیا ہے ،مخدوم جمیل الزمان نے رابطہ کرنے پربتایا کہ بیماری کے باعث ان کے لیے حکومتی اورسیاسی سرگرمیاں جاری رکھنا مشکل ہے منگل کو معالج کے مشورے پروہ حتمی فیصلہ کریں گے،دوسری جانب وزیراعلی سندھ سید قائم علی شاہ اوراسپیکرآغاسراج درانی کو پارٹی قیادت نے مشاورت کے لیے دبئی طلب کرلیا ہے،تھرکی صورتحال پرغفلت برتنے کی وجہ سے پیپلزپارٹی اورحکومتی ساکھ بچانے کے لیے اہم مشاورت ہوگی ،ذرائع کا کہنا ہے کہ جام مہتاب ڈہرسے قلمدان واپس جبکہ نئے صوبائی وزیرصحت کی تقرری سمیت اہم امورطے کیے جائیں گے۔