ملتان میں ریت سے بھری ٹرالی نے 2بچوں کو کچل دیا

پیر 10 مارچ 2014 22:32

ملتان(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔10مارچ۔2014ء) ملتان میں ریت سے بھری ٹرالی تلے جاں بحق ہونے والے دو بچوں کے لواحقین نے خانیوال روڈ پرلاشیں رکھ کر احتجاج کیا۔

(جاری ہے)

ملتان کے علاقے طارق آباد میں ریت سے بھری ٹرالی راہ چلتے بچوں پر چڑھ گئی جس کے نتیجے میں ایک بچہ موقع پر جاں بحق جبکہ دوسرا اسپتال لے جاتے ہوئے راستے میں دم توڑ گیا۔ بعد میں جاں بحق ہونے والے بچوں ناصر خان اور محمد امین کے لواحقین نے لاشیں خانیوال روڈ پر رکھ دیں اور احتجاجی مظاہرہ کیا۔ پولیس نے ٹریکٹر ڈرائیور محمد عمران کو حراست میں لے کر کارروائی شروع کر دی ہے۔

متعلقہ عنوان :