میرے لیے پیسے سے زیادہ پیار معنی رکھتا ہے‘ اداکارہ سونم کپور

پیر 10 مارچ 2014 22:14

میرے لیے پیسے سے زیادہ پیار معنی رکھتا ہے‘ اداکارہ سونم کپور

اداکارہ سونم کپور اپنی ذاتی زندگی کے بارے میڈیا سے بات نہیں کرتی ہیں۔ لیکن نئی فلم’ ’بے وقوفیاں‘‘ کی تشہیر کے سلسلے میں انہوں نے پریس سے کافی کھل کر بات کی۔

(جاری ہے)

انہوں نے اپنی زندگی میں کسی مرد کی موجودگی کے سوال کا تو صاف گوئی سے جواب نہیں دیا لیکن جب ان سے یہ پوچھا گیا کہ وہ پیار اور پیسے میں کسے زیادہ اہمیت دیتی ہیں تو سونم کا کہنا تھا کہ میرے لیے پیار زیادہ معنی رکھتا ہے ۔

’میرے ماں باپ ہمیشہ یہ کہتے ہیں کہ چونکہ مجھے زندگی میں سب کچھ آسانی سے مل گیا ہے اس لیے میرے لیے پیسہ معنی نہیں رکھتا۔سونم نے کچھ ساتھیوں کے بارے میں یہ بھی کہا کہ ان کی زندگی میں کوئی لوگ آئے لیکن وہ رشتے چلے نہیں کیونکہ وہ ان سے زیادہ کامیاب ہیں اور ان سے زیادہ کماتی ہیں بھی ہیں۔

متعلقہ عنوان :