دوسری شادی کیلئے پہلی بیوی سے اجازت لینے کی ضرورت نہیں، اسلامی نظریاتی کونسل،شریعت کے مطابق شوہر بیویوں کے درمیان عدل کا پابند ہے ، مولانا محمد شیرانی

پیر 10 مارچ 2014 20:21

دوسری شادی کیلئے پہلی بیوی سے اجازت لینے کی ضرورت نہیں، اسلامی نظریاتی ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔10مارچ۔2014ء)اسلامی نظریاتی کونسل نے عائلی قوانین 1961ء کی شق کو غیر شرعی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ دوسری شادی کیلئے شوہر کو پہلی بیوی سے اجازت لینے کی ضرورت نہیں۔

(جاری ہے)

اسلام آباد میں اسلامی نظریاتی کونسل کا 2 روز اجلاس پیر کو ہوا جس میں تحفظ پاکستان آرڈیننس 2014ء پر شرعی نقطہ نظر سے غور کیاگیا ایجنڈے میں بچوں کی شادیوں کی ممانعت کا ایکٹ اور 27 رمضان کو سرکاری چھٹی بھی شامل ہے۔

اسلامی نظریاتی کونسل میں عائلی قوانین 1961ء کی شق کو متفقہ طور پر غیر شرعی قرار دیدیا گیا جس کی رو سے دوسری شادی کیلئے شوہر کو پہلی بیوی سے اجازت لینا ضروری ہے۔کونسل کے سربراہ مولانا محمد شیرانی نے کہاکہ دوسری شادی کیلئے شوہر کو پہلی بیوی سے اجازت لینا ضروری نہیں، شریعت کے مطابق شوہر بیویوں کے درمیان عدل کا پابند ہے۔