طالبان کودفتر کھولنے کی پیشکش ،عوامی نیشنل پارٹی نے توجہ دلاؤنوٹس سینیٹ میں جمع کرادیا ،صوبائی وزیر کو ایوان میں وضاحت کیلئے طلب کرنے کا مطالبہ

پیر 10 مارچ 2014 20:20

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔10مارچ۔2014ء) عوامی نیشنل پارٹی نے طالبان کو پشاور میں دفتر بنانے کی دعوت دینے کے خلاف سینیٹ میں توجہ دلاؤنوٹس جمع کرادیا۔

(جاری ہے)

عوامی نیشنل پارٹی کے سینٹرز نے صوبائی وزیرشوکت اللہ یوسفزئی کی جانب سے پشاورمیں طالبان کو سیاسی دفترقائم کرنے کی پیشکش کے خلاف سینیٹ میں توجہ دلاؤ نوٹس جمع کرایا، نوٹس میں کہا گیا کہ صوبائی وزیر کے بیان پرتمام محب وطن لوگوں کوتشویش ہے،،وفاقی حکومت صوبائی وزیر کو ایوان میں بلا کر وضاحت طلب کرے۔

متعلقہ عنوان :