گورنرخیبرپختونخوا سے صوبائی وزیرصحت کی ملاقات

پیر 10 مارچ 2014 20:13

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔10مارچ۔2014ء)صوبائی وزیرصحت شوکت علی یوسفزئی نے پیرکے روز گورنرہاؤس پشاورمیں خیبرپختونخواکے گورنرانجینئر شوکت اللہ سے ملاقات کی۔

(جاری ہے)

وہ کچھ دیرگورنرکے ساتھ رہے اور صوبے کے عوام کی فلاح وبہبود کے حوالے سے مختلف امور خاص طور پر اس ضمن میں شعبہ صحت کی خدمات کی اہمیت کے حوالے سے گفتگو کی۔ شوکت علی یوسفزئی جو صوبائی دارالحکومت سے صوبائی اسمبلی کے منتخب رکن ہیں، گورنر کو پشاور کے شہریوں کو درپیش بعض مسائل سے بھی آگاہ کیا اور ان کے حل کیلئے تجاویز بھی پیش کیں۔