پشاور، صوبے میں تمام حکومتی معاملات کو شفاف اور فعال بنانے کیلئے انفارمیشن ٹیکنالوجی کو خصوصی اہمیت حاصل ہے،اشفاق خان

پیر 10 مارچ 2014 20:13

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔10مارچ۔2014ء) وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کے پرنسپل سیکرٹری محمد اشفاق خان نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ پرویز خٹک صوبے میں تمام حکومتی معاملات کو شفاف اور فعال بنانے کیلئے انفارمیشن ٹیکنالوجی کو خصوصی اہمیت دے رہے ہیں اس مقصدکیلئے اُنہوں نے بجٹ میں کثیر فنڈز مختص کرنے کے علاوہ آئی ٹی کے فروغ کیلئے واضح ہدایات جار ی کی ہیں جبکہ وزیر سائنس و ٹیکنالوجی شہرام ترکئی اُنہیں عملی جامہ پہنانے کیلئے پوری تندہی سے کوشاں ہیں ان آئی ٹی سکیموں کی تکمیل سے سرکاری محکموں کی کارکردگی اور خدمات میں شفافیت اور نمایاں بہتری آنے کے علاوہ کرپشن اور بد عنوانیوں کے یقینی خاتمے میں بھی مدد ملے گی عوامی فلاح و بہبود اور ترقی کیلئے خیبرپختونخوا حکومت کے اقدامات اور وزیر اعلیٰ کی سرگرمیوں کی موثر انداز میں تشہیر اور لوگوں کو ان اقدمات سے باخبر رکھنے کیلئے وزیر اعلیٰ سیکرٹریٹ پشاور کے میڈیا سیکشن کو انفارمیشن ٹیکنالوجی اور دیگر جدید سہولیات سے لیس کرنے کافیصلہ کیا گیا ہے اس سلسلے میں ایک اجلاس وزیر اعلیٰ کے پرنسپل سیکرٹری محمد اشفاق خان کی زیر صدارت اُن کے دفتر میں منعقد ہو جس میں ا ڈائریکٹر انفارمیشن ٹیکنالوجی بلال جبار، وزیر اعلیٰ کے پریس سیکرٹری غلام حسین غازی، اسسٹنٹ ڈائریکٹر انفارمیشن ٹیکنالوجی عبدالباسط اور دیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی اجلاس میں وزیر اعلیٰ سیکرٹریٹ کے پریس سیکشن کو انفارمیشن ٹیکنالوجی کی جدید سہولیات کی فراہمی اور اسے دور جدید کے تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے سے متعلق مختلف اُمور پر تبادلہ خیال کیا گیا اور ضروری فیصلے کئے گئے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ سی ایم سیکرٹریٹ کو محکمہ انفارمیشن ٹیکنالوجی کے پراجیکٹ" آئی ٹی فسلیٹیشن سنٹر" کے تحت درکار سہولیات فراہم کی جائیں گی جن میں فوٹیج ٹرانسپورٹ پورٹ سسٹم کی تیاری ، سافٹ ویئر اور جدید ڈیجٹیل کیمروں کی فراہمی اور جدید سہولیات سے آراستہ میڈیا سیل کا قیام شامل ہیں ان سہولیات کی فراہمی سے سیکرٹریٹ کارابطہ براہ راست دوسرے اہم محکموں کے علاوہ پرنٹ، الیکٹرانک اور سوشل میڈیا کے ساتھ قائم ہو جائے گا جس کی بدولت عوام اور میڈیا کو صوبائی حکومت خصوصاً وزیر اعلیٰ کی سرکاری مصروفیات، احکامات و ہدایات اور عوامی فلاح و بہبود کیلئے کئے جانے والے فیصلوں کے بارے میں معلوماتی مواد بشمول خبروں ، تصاویر اور ویڈیوز لمحہ بہ لمحہ مہیا ہوں گی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ کے پرنسپل سیکرٹری محمد اشفا ق خان نے محکمہ انفارمیشن ٹیکنالوجی کے حکام کو اس سلسلے میں فوری اقدامات اُٹھانے اور اس سارے عمل کو کم سے کم ممکنہ وقت میں مکمل کرنے کی ہدایت کی اُنہوں نے کہا کہ انفارمیشن ٹیکنالوجی کا فروغ اور سرکاری محکموں کی استعداد کار کو بڑھانے اور اُن میں شفافیت کو یقینی بنانے کیلئے انفارمیشن ٹیکنالوجی کا زیادہ سے زیادہ استعمال وزیر اعلیٰ پرویز خٹک کی اولین ترجیحات میں شامل ہے اسکے علاوہ صوبائی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی شہرام ترکئی بھی اس میں خصوصی دلچسپی لے رہے ہیں حکومتی پالیسیوں اور عوامی فلاح و بہبود کے اقدامات کی موثر تشہیر اور اس سلسلے میں عوام کو مثبت معلومات کی فراہمی کیلئے محکمہ اطلاعات اور پریس سیکشن کے کردار کو انتہائی اہم قرار دیتے ہوئے اُنہوں نے کہاکہ ان دونوں کو جدید عصری تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے اور اُن کو جدید خطوط پر استوار کرنے کیلئے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :