Live Updates

طالبان کاسیاسی دفتر کھولنے کیلئے مشاورت نہیں کرینگے … وفاق کی مشاورت کے بغیر کوئی اقدام نہیں کرینگے ‘ عمران خان نے میڈیا کو دوبارہ واپس بلا کر وضاحت کی

پیر 10 مارچ 2014 20:10

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔10مارچ۔2014ء) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی پریس کانفرنس میں اس وقت دلچسپ صورتحال پیدا ہو گئی جب انہیں اپنی کہی ہوئی بات کی وضاحت کے لئے صحافیوں کو واپس بلا کر بٹھانا پڑا ۔

(جاری ہے)

پریس کانفرنس کے اختتام پر ایک صحافی نے سوال کیا کہ خیبر پختوانخواہ حکومت نے طالبان کو سیاسی دفتر کھولنے کی پیشکش کی ہے جس کا عمران خان نے جلدی میں جواب دیا کہ ہم وفاق سے مشاورت نہیں کریں گے اور پریس کانفرنس کا اختتام ہو گیا ۔

اس دوران پارٹی رہنماؤں نے عمران خان کی توجہ انکے جواب کی طرف دلائی تو سب صحافیوں کو واپس بلا کر بٹھایا گیا اور عمران خان نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ میں نے کہا ہے کہ خیبر پختوانخواہ حکومت وفاق کی مشاورت کے بغیر ایسا کوئی کام نہیں کرے گی ۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :