حکومت کی اولین ترجیح پولیوکاخاتمہ ہے‘ ڈبلیوایچ او ،قبائلی عمائدین کے تعاون سے رفیوزل کا خاتمہ ممکن ہے‘ایڈیشنل سیکرٹری فوڈ

پیر 10 مارچ 2014 19:59

ژوب(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔10مارچ۔2014ء)صوبائی ایڈیشنل سیکرٹری فوڈ جمیل احمدلہڑی اورنمائندہ عالمی ادارہ صحت میزان الرحمن نے کہاہے۔کہ پولیوبچے کو عمربھرکیلئے اپاہج اوردوسروں کا محتاج بناتاہے۔اس کا خاتمہ حکومت کی اولین ترجیح اور ہم سب کا دینی وقومی فریضہ ہے۔ان خیالات کا اظہارانھوں نے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرزسول ہسپتال میں انسدادپولیومہم کی نگرانی کے سلسلے میں انھیں دی جانے والی بریفنگ کے دوران کیا۔

اس موقع پرڈپٹی کمشنرنذرمحمدکھیتران،اے سی علی اصغر،ڈی ایچ اوڈاکٹرمحمدشاہ،ایم ایس ڈاکٹرعبدالرحمن ،تحصیلدار سیدمحمدمندوخیل، ڈاکٹربازیدمندوخیل اورمیڈیاکے نمائندے بھی موجودتھے۔ای پی آئی کوآرڈینیٹرڈاکٹرزین الدین اورڈاکٹراخترمندوخیل نے بریفنگ دیتے ہوئے کہاکہ ژوب وسیع وعریض رقبے پرپھیلاہوادوردراز ضلع ہے۔

(جاری ہے)

جس کی سرحدیں افغانستان اورجنوبی وزیرستان سے ملتی ہیں۔

اورخانہ بدوشوں کی گزرگاہ ہے۔2003ء سے لیکراب تک ژوب میں پولیو کا کوئی کیس نہیں ہواہے۔10تا12مارچ 2014ء جاری رہنے والی انسدادپولیومہم کے سلسلے میں ضلع کے دوردرازعلاقوں کو ٹیمیں پہنچ چکی ہیں۔مہم کے دوران 54000بچوں کو پولیوکے قطرے پلانے کا ہدف پوراکرنے کیلئے 138موبائل ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔41فکسڈ ،5ٹرانزٹ اور3بارڈرپوائنٹس بنوائے گئے ہیں۔

جودوسرے اضلاع سے آنے والے خانہ بدوش بچوں کو قطرے پلائیں گے۔نمائندہ ڈبلیوایچ اومیزان الرحمن نے کہاکہ پولیوکاخاتمہ حکومت کی اولین ترجیح ہے۔محکمہ صحت قبائلی عمائدین کی مددسے رفیوزل گھرانوں کی نشاندہی کریں اورانھیں پولیوویکسین کی اہمیت وافادیت سے آگاہ کریں ۔انھوں نے کہاکہ عالمی ادارہ صحت مہم کی معیارکوبہتربنانے کیلئے تمام وسائل بروئے کارلارہی ہے۔

مختلف علاقوں میں پولیوٹیموں کی موجودگی خوش آئندہے۔تمام لائن ڈیپارٹمنٹس کے سربراہوں،سماجی وقبائلی رہنماؤوں ،علماء کرام ،میڈیاکے نمائندوں اورمختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والوں کی ذمہ داری بنتی ہے۔کہ وہ مہم کے دوران محکمہ صحت کی ٹیموں سے تعاون کرکے مہم کو کامیابی سے ہمکنارکریں۔ ایڈیشنل سیکرٹری فوڈ ،نمائندہ ڈبلیوایچ اواورڈپٹی کمشنرنے بچوں کو انسدادپولیوکے قطرے پلاکرضلع بھرمیں انسدادپولیومہم کاافتتاح کیا۔