وزیراعلیٰ سندھ کی ”زیر لب“باتیں، وزیراعظم سے تھری خواتین کی شکایتیں

پیر 10 مارچ 2014 19:32

مٹھی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔10مارچ۔2014ء) مٹھی میں وزیراعظم کو تھر کے متاثرین پربریفنگ دیتے دیتے وزیراعلی سندھ نے ہلکے پھلکے انداز میں زیرلب وزیراعظم سے تھری خواتین کی شکایتیں بھی لگادیں اور باتوں باتوں میں میڈیا کوبھی لپیٹ دیا ۔بڑے بڑے دوپٹے اور ان کے گھونگٹ بنائے رکھنا تھر کی خواتین کاکلچر ہے ۔

وہ ہر حال میں خود کو اسی طرح ڈھانپے رکھتی ہیں۔

(جاری ہے)

روزمرہ زندگی کے معمولات بھی اسی حلیے میں انجام دیتی ہیں اورجب وزیراعلی سندھ نے تھر کا دورہ کیا تو یہاں بھی خواتین گھونگھٹ نکال کر بیٹھی رہیں ، جس پر وزیراعلی نے شکوہ کر ہی ڈالا۔وزیراعلی کو دہرا غم تھا، ایک تویہ تھری خواتین نے ان سے پردہ کیا اور وزیراعظم سے نہ کیا ،اسی طرح وزیراعلی نے اجلاس میں گندم کی تقسیم کا جائزہ لینے کے لیے کمیٹی بنانے کی تجویز دیتے ہوئے کہاکہ اس کمیٹی میں ایک صحافی کو بھی شامل کیا جائے ورنہ پھر وہ شور ہی مچاتے رہتے ہیں۔