17 واں فیبا باسکٹ بال ورلڈ کپ 30 اگست سے 14 ستمبر تک سپین میں کھیلا جائیگا، میگا ایونٹ کے پری کوارٹر فائنلز 6 اور 7 ستمبر کو کھیلے جائیں گے ، سیمی فائنلز 11 اور 12 ستمبر کو کھیلے جائیں گے
پیر 10 مارچ 2014 18:33
میڈرڈ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔10مارچ۔2014ء) 17 واں فیبا باسکٹ بال ورلڈ کپ 30 اگست سے 14 ستمبر تک سپین میں کھیلا جائے گا۔ اگلا فیبا ورلڈ کپ ہر پانچ سال منعقد ہوا کرے گا۔ فیڈریشن آف انٹرنیشنل باسکٹ بال ایسوسی ایشن (فیبا) کے مطابق میگا ایونٹ میں دنیا بھر سے 24 ٹیمیں عالمی ٹائٹل کے حصول کیلئے ایکشن میں نظر آئیں گی، جنہیں چار مختلف گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے، گروپ اے میں میزبان سپین، سربیا، فرانس، برازیل، مصر اور ایران، گروپ بی میں فلپائن، سینیگال، پورٹو ریکو، یونان اور کروشیا، گروپ سی میں ترکی، ڈومینیکن ریپبلک، امریکہ، فن لینڈ، نیوزی لینڈ اور یوکرین جبکہ گروپ ڈی میں لیتھوانیا، انگولا، کوریا، سلوانیا، میکسیکو اور آسٹریلیا شامل ہیں۔
ایونٹ کے ابتدائی روز 12 میچز کھیلے جائیں گے۔(جاری ہے)
گروپ اے میں ایران اور سپین، مصر اور سربیا، فرانس اور برازیل، گروپ بی میں کروشیا اور فلپائن، یونان اور سینیگال، پورٹو ریکو اور ارجنٹائن، گروپ سی میں یوکرین اور ڈومینیکن ریپبلک، نیوزی لینڈ اور ترکی، امریکہ اور فن لینڈ جبکہ گروپ ڈی میں آسٹریلیا اور سلوانیا، میکسیکو اور لیتھوانیا جبکہ کوریا اور اینگولا کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی۔ میگا ایونٹ کے پری کوارٹر فائنلز 6 اور 7 ستمبر کو کھیلے جائیں گے، کوارٹر فائنلز 9 اور 10، سیمی فائنلز 11 اور 12 ستمبر کو کھیلے جائیں گے جبکہ عالمی چیمپئن کا فیصلہ 14 ستمبر کو فائنل میں ہو گا۔
مزید کھیلوں کی خبریں
-
وقار یونس نے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے لیے اپنی پاکستانی سکواڈ کا اعلان کر دیا
-
قطر جونیئر سکواش ، پاکستان نے دو چاندی کے تمغے اپنے نام کر لیے
-
کھلاڑی کو بغیر بتائے پوزیشن تبدیل کرنے سے فرق پڑتا ہے : فخر زمان
-
بابر اعظم نے نیوزی لینڈ سے شکست کا ذمہ دار بیٹرز کو قرار دیدیا
-
پاکستان آئندہ سال چیمپئنز ٹرافی کے بعد نیوزی لینڈ کا دورہ کرے گا
-
انڈونیشیا کی روہمالیا نے ویمن ٹی ٹوئنٹی میں تاریخ رقم کردی
-
ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ سے قبل مڈل اوورز میں پاکستان کے سکورنگ ریٹ نے خطرے کی گھنٹی بجا دی
-
پاکستان نیوزی لینڈ کی کمزور ٹیم کیخلاف بھی سیریز نہ جیت سکا
-
چیئرمین پی سی بی نے پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کمیٹی تحلیل کر دی،7 رکنی نئی سلیکشن کمیٹی تشکیل
-
بسمہ معروف کا کرکٹ سے فوری ریٹائرمنٹ کا اعلان
-
پاکستان باولر کا اچھا کم بیک، کیوی بلے باز تگڑا ہدف دینے میں ناکام ہو گئے
-
سیریز جیتنے کا آخری موقع، کیویز کیخلاف چوتھے میچ کیلئے قومی ٹیم میں 5 تبدیلیاں کر دی گئیں
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.