آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ 16 مارچ سے 4 اپریل تک بنگلہ دیش میں کھیلا جائے گا ،ٹی 20 ورلڈ کپ کیلئے میچ آفیشلز اور گروپ مرحلے کے شیڈول کا اعلان

پیر 10 مارچ 2014 18:32

دبئی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔10مارچ۔2014ء) آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ 16 مارچ سے 4 اپریل تک بنگلہ دیش میں کھیلا جائے گا اس ضمن میں انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹی 20 ورلڈ کپ کیلئے میچ آفیشلز اور گروپ مرحلے کے شیڈول کا اعلان کر دیا ۔ آئی سی سی کی طرف سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق میگا ایونٹ میں میچ ریفریز کے فرائض ڈیوڈ بون، رنجن مدوگالے، روشن مہاناما اور جواگل سری ناتھ انجام دیں گے۔

(جاری ہے)

علیم ڈار، کمار دھرماسینا، سٹیو ڈیوس، ماریس ریسموس، این گولڈ، رچرڈ النگورتھ، رچرڈ کیٹلبرا، نیگل لانگ، بروس اوکسنفورڈ، پال ریفل اور روڈ ٹکر فیلڈ امپائرنگ ہوں گے۔ پریس ریلیز کے مطابق ابتدائی راؤنڈ کے وارم اپ میچز 12 سے 14 مارچ جبکہ سپر ٹین مرحلے کے وارم اپ میچز 17 سے 19 مارچ تک کھیلے جائیں گے۔ میگا ایونٹ کا ابتدائی راؤنڈ 16 سے 21 مارچ تک کھیلا جائے گا جبکہ سپر ٹین میچز کا آغاز 21 مارچ سے ہو گا جو یکم اپریل تک جاری رہے گا۔

متعلقہ عنوان :