ٹی سی پی، شوگرملوں کو 5 ارب روپے کی ادائیگی

پیر 10 مارچ 2014 17:36

کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 10مارچ 2014ء) ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان نے چوون شوگرملوں کو پانچ ارب روپے کی ادائیگی کردی۔ٹی سی پی نے فروری میں چوون شوگر مل سے چینی خریدی تھی، جس کے لئے پانچ ارب روپے ادائیگی کی گئی ہے، اقتصادی رابطہ کمیٹی کی ہدایت پر ٹی سی پی شوگر ملز سے ڈیڑھ لاکھ ٹن چینی خریدے گی۔ تاکہ مطلوبہ ذخائر کو پورا کیا جاسکے۔

(جاری ہے)

ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان اسٹینڈرڈ کوالٹی کنٹرول اتھارٹی، پاکستان کونسل آف سائنٹسٹ اور انڈسٹریل ریسرچ کی رپورٹ کے بعد خریداری کا حتمی فیصلہ کیا گیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ملک بھر کی مقامی شوگر ملوں سے ایک لاکھ چار سو اسی ٹن چینی کی خریدی کی جائے گی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ مالی سال دوہزار تیرہ کے دوران ٹی سی پی نے پانچ لاکھ ٹن چینی کی خریداری کے لئے مقامی شوگر ملوں کو چھبیس ارب روپے ادائیگی کی تھی۔