کراچی کے علاقے لائنز ایریا اور پٹیل پاڑہ میں پولیس کا آپریشن 8افراد کو حراست میں لے لیا گیا

پیر 10 مارچ 2014 17:34

کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 10مارچ 2014ء ) کراچی کے علاقے لائنز ایریا اور پٹیل پاڑہ میں پولیس کا آپریشن 8افراد کو حراست میں لے لیا گیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پیر کی صبح ایس ایس پی جمشید ڈویژن رانا شعیب کی سر براہی میں پولیس کی بھاری نفری نے خفیہ اطلاع پر لائنز ایریا اور پٹیل پاڑہ میں ٹارگٹڈ آپریشن کر کے 8ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے اسلحہ بر آمد کر لیا۔ ملزمان کے بارے میں معلوم ہوا ہے کہ وہ بھتہ خوری ، اسٹریٹ کرائم اور گینگ وار سمیت دیگر سنگین جرائم می۹ں ملوث ہیں۔گرفتار ملزمان سے قتل کے بارے میں بھی چھان بین کی جارہی ہے۔ مزید تفتیش جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :