سیکرٹری دفاع توہین عدالت کیس ،سپریم کورٹ نے اٹارنی جنرل کے بیان پر وضاحتی جواب طلب کرلیا

پیر 10 مارچ 2014 17:34

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 10مارچ 2014ء) سپریم کورٹ آف پاکستان نے سیکرٹری دفاع توہین عدالت کیس میں اٹارنی جنرل کی جانب سے جمع کرائے گئے بیان پر وضاحتی جواب طلب کر لیا ہے۔

(جاری ہے)

پیر کو سپریم کورٹ کے چیف جسٹس تصدق حسین جیلانی کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے سیکرٹری دفاع توہین عدالت کیس کی سماعت کی۔عدالت نے مختصر سماعت کے بعد اٹارنی جنرل سلمان بٹ کی جانب سے سیکرٹری دفاع توہین عدالت کیس میں جمع کرائے گئے جواب پر وضاحت طلب کرتے ہوئے کیس کی سماعت ایک ہفتے تک ملتوی کردی۔

متعلقہ عنوان :