کوئٹہ ، نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک پولیس اہلکار جاں بحق ، مقدمہ درج ، کارروائی شروع کر دی گئی

پیر 10 مارچ 2014 17:34

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 10مارچ 2014ء) کوئٹہ میں نا معلوم افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار جاں بحق ہوگیاجبکہ خضدار میں تاجروں کی جانب سے بی این پی کے رہنما اور انجمن تاجران کے صدر کی ہلاکت کے خلاف شٹر ڈاوٴن ہڑتال کی گئی ذرائع کے مطابق پیر کو صبح جب پولیس کے ہیڈ کانسٹبل منظور احمد سریاب روڈ پر واقع اپنے گھر سے نکلے تو دو نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے انھیں نشانہ بنایا۔

منظور احمد اپنی الٹو کار میں سوار تھے اور وہ سریاب کے علاقے میں پولیس ٹریننگ سینٹر جا رہے تھے۔

(جاری ہے)

حملہ آوروں نے انھیں نو ایم ایم کے پیسٹل سے نشانہ بنایا اور انھیں چھ گولیاں لگی جس سے وہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے ان کا تعلق لیڑی بلوچ قبیلے سے تھا۔واقعہ کے بعد سریاب پولیس تھانے نے مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کر دی ہے۔ادھر بلوچستان کے شورش زدہ علاقے خضدار میں تاجروں نے بی این پی کے رہنما اور انجمنِ تاجران خضدار کے صدر عطااللہ محمد زئی کے قتل کے خلاف پیر کو شٹر ڈاوٴن ہڑتال کی گئی ذرائع کے مطابق خضدار اور وڈھ میں اس واقعہ کے خلاف کاروباری مراکز بند رہے پولیس کے مطابق عطااللہ محمدزئی کی ہلاکت بظاہر ٹارگٹ کلنگ کا واقعہ ہے۔