انڈر19ہاکی ٹورنامنٹ 19مارچ سے شروع ہوگا

پیر 10 مارچ 2014 17:29

کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 10مارچ 2014ء)پاکستان اسپورٹس ویلفیئر ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام کے ایچ اے کی اجازت سے رانا مجاہد علی خان انڈر19 ہاکی ٹورنامنٹ19 سے26تک ہاکی کلب میں کھیلا جائیگا ایسوسی ایشن کے سکریٹری غلام محمد خان کے مطابق آرگنائزنگ کمیٹی کے سرپرست اعلی کمشنر کراچی شعیب صدیقی ہونگے، اقبال قاسم سرپرست اور کے ایچ اے کے صدر واسع جلیل صدر ہونگے جبکہ کمیٹی میں کیایچ اے کے سکریٹری فاروق خان، سندھ ہاکی ایسوسی ایشن کے صدر شاہد علی خان،اولمپئین افتخار سید اور غلام محمد خان شامل ہونگے۔