تھر متاثرین میں آ ٹھ لاکھ تراسی ہزار کلو گندم تقسیم کر دی گئی،حکومت سندھ

پیر 10 مارچ 2014 16:48

تھر متاثرین میں آ ٹھ لاکھ تراسی ہزار کلو گندم تقسیم کر دی گئی،حکومت ..

تھرپارکر(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 10مارچ 2014ء) تھر کے متاثرین کے لئے محکمہ خوراک سندھ کی جانب سے آٹھ لاکھ تراسی ہزار کلو گندم تقسیم کر دی گئی۔

(جاری ہے)

محکمہ خوراک سندھ نے دعویٰ کیاہے کہ تھر متاثرین میں آٹھ لاکھ 83 ہزار کلو گندم تقسیم کر دی گئی ہے، محکمہ خوراک کی جانب سے جاری بیان کے مطابق مٹھی میں 2217، اسلام کوٹ میں 2932، ڈیپلو میں 1221، چھاچھرو میں 1859 اور نگر پار کر میں 594 گندم کے تھیلے تقسیم جاچکے ہیں، گندم کے ہر تھیلے کا وزن 100 کلو گرام ہے، محکمہ خوراک سندھ کا موقف ہے کہ تھر کے قحط زدہ متاثرین کو محکمہ ریلیف کی جانب سے 24 گھنٹے گندم کی فراہمی جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :