درخت ملکی دولت ہیں ان کی دیکھ بھال اور حفاظت ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے ‘ ڈپٹی سپریٹنڈنٹ چناب رینجرزسی کمپنی لونگ والاون ونگ کالاخطائی

پیر 10 مارچ 2014 15:47

نارنگ منڈی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 10مارچ 2014ء )چناب رینجرزسی کمپنی لونگ والاون ونگ کالاخطائی کے ڈپٹی سپریٹنڈنٹ چوہدری محمد اشرف نے کہا ہے کہ درخت ملکی دولت ہیں ان کی دیکھ بھال اور حفاظت ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے ، درخت اس دنیاکا حسن اور بنی نوع انسان کی بقاء کے ضامن ہیں ، ہمیں شجر کاری مہم کو کامیاب بنانے اور زیادہ سے زیادہ درخت لگانے کیلئے ذاتی حیثیت میں کام کر نا ہے ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے سی کمپنی لونگ والا بنگلہ میں موسم بہارکی شجر کاری مہم کا آغاز کر تے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ شجر کاری مہم کیلئے سرکاری اداروں کے ساتھ ساتھ غیر سرکاری تنظیموں کو بھی حصہ لینا چاہیے ۔انہوں نے کہا کہ ون ونگ چناب رینجر زکی جانب سے سرکاری اداروں کے ساتھ ساتھ عام لوگوں کو بھی مفت پودے اور قلمیں فراہم کر رہے ہیں ۔ عوام کو چاہیے کہ وہ سڑکوں اور نہروں کے کناروں پرشبنم کیکر نیم وغیر ہ کے درخت لگائیں جبکہ شہروں میں پھولدار پودے لگائے جائیں اور موسم بہارمیں زیادہ سے زیادہ شجر کاری کی جائے ۔