جنرل(ر)پرویزمشرف کی بزدلانہ پالیسیوں کاخمیازہ پوری قوم بھگت رہی ہے‘ پارلیمانی لیڈر جماعت اسلامی پنجاب
پیر 10 مارچ 2014 15:47
لاہور ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 10مارچ 2014ء) پارلیمانی لیڈر اور امیر جماعت اسلامی پنجاب ڈاکٹر سید وسیم اختر نے کہا ہے کہ ملک میں قیام امن کے لئے مذاکرات کی کامیابی ضروری ہے، حکومت اور طالبان کو سنجیدگی کامظاہرہ کرتے ہوئے دشمن قوتوں کے عزائم ناکام بناناہوں گے، آپریشن کاواویلا کرنے والے پاکستان کی سلامتی کوخطرے سے دوچار کرنا چاہتے ہیں، تاریخ گواہ ہے کہ طاقت کے ذریعے مسائل حل ہونے کی بجائے گھمبیر ہوتے ہیں، موجودہ حالات میں ملک کے مستقبل کے لئے درست فیصلے کرنا انتہائی ضروری ہے۔
انہوں نے کہاکہ فریقین کی جانب سے فائربندی کے بعد بڑے پیمانے پر فیصلے کرنا ہوں گے۔جماعت اسلامی چاہتی ہے کہ مذاکرات جلد از جلد پایہ تکمیل تک پہنچیں۔امن سے ہی ملک مضبوط اور خوشحال ہوگا۔(جاری ہے)
وہ تمام لوگ جو ملکی آئین کو سیکولر بناناچاہتے ہیں وہ مذاکرات کے خلاف پروپیگنڈہ کررہے ہیں پوری قوم ان کی حقیقت سے آگاہ ہے۔انہوں نے کہاکہ حکومت نئی کمیٹی کے نام جلد فائنل کرکے مذاکرات کے عمل کو نتیجہ خیز بنائے۔
سابقہ حکمرانوں نے ملکی عزت،وقار اور سلامتی کوداؤپرلگادیاتھا۔جنرل(ر)پرویزمشرف کی پالیسیوں کاخمیازہ آج پوری قوم کو بھگتناپڑرہا ہے۔12برس سے جاری نام نہاد امریکی جنگ نے پاکستان کو شدید نقصان پہنچایا ہے۔جماعت اسلامی کے رہنما ڈاکٹر سید وسیم اختر نے مزیدکہاکہ امریکہ ایک جانب 2014میں افغانستان سے رسواہوکرجارہا ہے تودوسری جانب وہ وطن عزیز میں انتشار کی فضاء قائم کرنا چاہتاہے تاکہ اس کو محفوظ راستہ مل سکے۔ وقت آگیا ہے کہ حکومت پاکستان اس جنگ سے خود کو الگ کرکے ملک میں امن قائم کرے۔ملک وقوم مزید کسی بھی قسم کے عدم استحکام کے متحمل نہیں ہوسکتے۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کے ساتھ نئے پروگرام کیلئے مئی تک خدوخال پراتفاق رائے کی امید ہے، بین الاقوامی ڈیٹ مارکیٹ میں واپسی کیلئے پاکستان نے ریٹنگ کی بین الاقوامی ایجنسیوں کے ساتھ بات چیت شروع ..
-
سپریم کورٹ نے جاسوسی کے مبینہ ملزم محمد دین کی درخواست ضمانت خارج کردی
-
بانی پی ٹی آئی کی تین مقدمات میں عبوری ضمانت میں توسیع
-
رمضان شوگر مل کیس: حمزہ شہباز کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظور
-
چیف جسٹس پاکستان سانحہ ماڈل ٹاؤن کے شہدا کے ورثا کو انصاف دلوائیں : خرم نوازگنڈاپور
-
نوازشریف کے دیرینہ ساتھی مرزا آصف بیگ انتقال کرگئے
-
اوکاڑہ گھریلو ملازمہ مبینہ زیادتی کے بعد قتل
-
عوام بے خوابی سے بچنے کیلئے چائے کا بائیکاٹ کریں،عبد الرحیم جانو
-
لانڈھی دھماکا، وزیر ِداخلہ سندھ کا پولیس کیلئے انعام و اسناد کا اعلان
-
لانڈھی دھماکے کا زخمی دم توڑ گیا، دوسرا وینٹی لیٹر پر منتقل
-
لاہور : تین سرکاری ہسپتالوں کیلئے اربوں روپے کا بجٹ جاری
-
پرائیویٹ اسکیم کے تحت حجاج اکرام کی بکنگ تاحال جاری ہے ختم نہیں ہوئی،طاہر محمود اشرفی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.