اہم شخصیات کی پارٹی میں شمولیت سے مسلم لیگ (ق) مضبوط ہوگی‘ میاں کامران سیف
پیر 10 مارچ 2014 15:46
لاہور ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 10مارچ 2014ء ) پاکستان مسلم لیگ (ق) لاہور کے جوائنٹ سیکرٹری میاں کامران سیف نے کہا ہے کہ اہم شخصیات کی چودھری برادران پر اظہار اعتماد اور ان کی پارٹی میں شمولیت سے مسلم لیگ (ق) مزید مستحکم ،مضبوط اور فعال ہوگی،مسلم لیگی قائدین کی عوام رابطہ مہم اور تنظیم نو سے پنجاب بھر کی اہم شخصیات مسلم لیگ قائداعظم میں جوق در جوق شمولیت اختیار کر رہی ہیں ۔
اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہچودھری پرویز الٰہی کا دور پنجاب کی خوشحالی و ترقی کا دور تھا ۔عوام آج بھی انہیں یاد کرتے ہیں، ان کے دور حکومت میں والدین کی مشکلات کو پیش نظر رکھتے ہوئے مسلم لیگ (ق) کی حکومت نے پنجاب بھر میں میٹرک تک کے طالبعلموں کے لیے مفت کتابوں کی فراہمی تاریخی کارنامہ ہے،ان کے اس اقدام سے پنجاب میں شرح خواندگی میں اضافہ ہوا جس کا بیرونی دنیا میں بھی اعتراف کیا گیا۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں نان روٹی کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن عدالت نے 6 مئی تک معطل کردیا
-
ملیریا پرقابو پانے کےلئے مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے،چیئرمین سینیٹ کا ملیریا کے عالمی دن کے موقع پر پیغام
-
صدرمملکت کے خطاب پر بحث کے حوالے سے ایوان کے اتفاق رائے سے امور طے کیے جائیں گے، سپیکرقومی اسمبلی
-
گرل فرینڈ کا برگر کھانے پر ایس ایس پی کے بیٹے نے جج کے بیٹے کو قتل کر دیا
-
پنجاب پولیس کو 1ارب 20کروڑ روپے کے فنڈز جاری
-
9 مئی: ڈاکٹر یاسمین راشد کی درخواست ضمانت پر سماعت 27 اپریل تک ملتوی
-
موسمیاتی تبدیلی کرہ ارض کا درپیش عظیم چیلنج ہے، صورتحال کی سنگینی کو سمجھنا ہوگا: بلیغ الرحمان
-
گرفتاری کاڈر:شیر افضل مروت نے اسلام آباد ہائی کورٹ سے حفاظتی ضمانت کیلئے رجوع کرلیا
-
فواد چوہدری کیخلاف مقدمات،سیکرٹری داخلہ کو توہین عدالت کی درخواست پر نوٹس
-
کے پی حکومت کا بیوٹی پارلرز کے بعد وکلا کو بھی فکسڈ ٹیکس نیٹ میں لانے کا فیصلہ
-
راولپنڈی، 7 سالہ لڑکی کی قابل اعتراض تصاویر اور ویڈیوز وائرل کرنے پر ملزم کو 3 سال قید اور 25 لاکھ روپے جرمانہ کی سزا
-
جاوید لطیف اور رانا تنویر کے درمیان اختلافات حلقے میں ٹکٹوں کی تقسیم تنازع قرار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.