پرویز مشرف کے خلاف سنگین غداری کیس کی سماعت کل ہوگی ، فرد جرم عائد کئے جانے کاامکان

پیر 10 مارچ 2014 15:45

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 10مارچ 2014ء) آل پاکستان مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق صدر جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف کے خلاف سنگین غداری کیس کی سماعت منگل کو ہوگی جس میں سابق صدر پرویز مشرف پر فرد جرم عائد کئے جانے کاامکان ہے تفصیلات کے مطابق سابق صدر جنرل ریٹائرڈ پرویز مشر ف کے خلاف سنگین غداری کیس کی سماعت خصوصی عدالت جسٹس فیصل عرب کی سربراہی میں منگل کو سماعت کریگی عدالت عظمیٰ نے سابق صدر کو گیارہ مارچ کو عدالت میں طلب رکھا ہے سابق صدر پر فرد جرم عائد کئے جانے کاامکان ہے ۔

متعلقہ عنوان :