ملتان میں سوائن فلو سے متاثرہ ایک اور شخص دم توڑ گیا ، تعداد پانچ ہوگئی

پیر 10 مارچ 2014 14:53

ملتان(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 10مارچ 2014ء) ملتان میں سوائن فلو سے متاثرہ ایک اور شخص دم توڑ گیا،سوائن فلو سے اب تک مرنے والوں کی تعداد پانچ ہوگئی۔

(جاری ہے)

نشتر ہسپتال ملتان میں زیرعلاج کوٹلہ ظریف خان کا رہائشی محمد اکرام سوائن فلو میں مبتلا تھا جو دم توڑ گیا محمد اکرم کو چند روز قبل علاج کیلئے ہسپتال لایا گیا تھا۔۔نشتر ہسپتال میں سوائن فلو کے دس مریض زیر علاج ہیں جن کا تعلق ڈی جی خان،ملتان اور خانیوال سے ہے۔ہسپتال انتظامیہ کے مطابق ویکسین کی کمی کے باعث مریضوں کو بروقت علاج کی فراہمی میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا اس سے قبل ملتان کے رہائشی محمود الحسن، حمیرا، روبینہ اور فرح سوائن فلو سے جاں بحق ہوچکی ہیں۔

متعلقہ عنوان :