ون پاوٴنڈ فش فیم شاہد نذیر پر بینکنگ کورٹ میں فردجرم عائد

پیر 10 مارچ 2014 14:20

ون پاوٴنڈ فش فیم شاہد نذیر پر بینکنگ کورٹ میں فردجرم عائد

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 10مارچ 2014ء)ون پاوٴنڈ فش گاکر شہرت پانے والے شاہدنذیر پر لاہور کی بنکنگ کورٹ نے فرد جرم عائد کرتے ہوئے گواہان کو 9اپریل کو شہادت کیلیے طلب کر لیا۔

(جاری ہے)

لاہور کی بینکنگ کورٹ نے ون پاوٴنڈ فش فیم شاہد نذیر کے خلاف 60لاکھ روپے کے چیک باوٴنس ہونے کے کیس کی سماعت ہوئی شاہد نذیر پر نجی لینزنگ کمپنی سے 60لاکھ روپے کے چیک ڈس آنر پر درخواست دائر کر رکھی تھی عدالت نے سماعت کے بعد شاہد نذیر پر فرد جرم عائد کر دی جبکہ عدالت نے گواہوں کو شہادت کے لئے 9 اپریل کو طلب کر لیا۔