وزیراعلیٰ سندھ تھر میں اموات کے ذمہ داروں کیخلاف سخت کارروائی کریں، وزیراعظم نواز شریف
پیر 10 مارچ 2014 14:03
کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 10مارچ 2014ء) وزیراعظم نواز شریف نے وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ کو ہدایت کی ہے کہ تھر میں خوراک کی قلت کے باعث ہونے والی اموات کے ذمہ داروں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔
(جاری ہے)
مٹھی میں تھر کی صورتحال پر بریفنگ کے ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ آئیندہ تھر میں ایسی صورتحال پیدا نہ ہو اور جن عناصر کے باعث صورتحال اس نہج تک پہنچی ہے ان کے خلاف سخت کارروائی کی جائے تاکہ مستقبل میں اس قسم کی صورتحال سے بچا جاسکے۔
انہوں نے کہا کہ اس بات کی تحقیق کی جائے کہ تھر میں بھیجی گئی گندم کی تقسیم کیوں نہیں ہوئی، چولستان اورتھرپارکر کے حالات ایک جیسے ہیں تو تھرپارکر میں اموات کیوں ہوئی؟۔اس موقع پر وزیر اعظم نواز شریف نے تھر کے متاثرین کے لئے ایک ارب روپے امداد کا بھی اعلان کرتے ہوئے کہا کہ جو لوگ علاج کے لیے تھرپارکر سے باہر نہیں جاسکتے انھیں یہیں علاج کی سہولیات فراہم کی جائیں اور اس میں وفاقی اور پنجاب حکومت سندھ کے ساتھ مکمل تعاون کرے گی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.