اس بات پر فخر ہے کہ میرے والد کی گائی ہوئی ”جگنی “پوری دنیا میں مقبول ہو رہی ہے ‘ عارف لوہار

پیر 10 مارچ 2014 13:50

اس بات پر فخر ہے کہ میرے والد کی گائی ہوئی ”جگنی “پوری دنیا میں مقبول ..

لاہور ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 10مارچ 2014ء) فوک گلوکار عارف لوہار نے کہا ہے کہ یہ میری خوش قسمتی ہے کہ ”جگنی “پاکستان سے نکل کر دنیا بھر میں مقبول ہو رہی ہے اس سے ہماری ثقافت بھی دنیا بھر میں اجاگر ہو گی ۔

(جاری ہے)

خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ”جگنی “کو بھارتی گلوکاروں کے ساتھ ہالی ووڈ کے گلوکاروں نے بھی کاپی کیا ہے ۔

مجھے اس بات پر فخر ہے کہ میرے والد کی گائی ہوئی ”جگنی “پوری دنیا میں مقبول ہو رہی ہے ۔ عارف لوہار نے کہا کہ میں نے دنیا میں جہاں بھی پرفارم کیا وہاں ”جگنی “سننے کی فرمائش ضرور ہوئی ہے جس پر مجھے فخر ہے ۔

متعلقہ عنوان :