بھارتی گلوکار ہنس راج ہنس کی جشن بہاراں فیسٹیول میں شاندار پرفارمنس پر شائقین جھوم اٹھے

پیر 10 مارچ 2014 13:49

لاہور ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 10مارچ 2014ء) بھارتی گلوکار ہنس راج ہنس نے جشن بہاراں فیسٹیول کے حوالے سے جیلانی پارک میں شاندار پرفارمنس کا مظاہرہ کر کے شائقین کو جھومنے پر مجبور کر دیا ، عمدہ گائیکی پر شائقین نے ان کو بھرپور داد دی ۔ اس موقع پر ہنس راج ہنس نے ” اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔

(جاری ہے)

10مارچ 2014ء“ سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں جب بھی لاہور میں آتا ہوں تو محبتوں کا مزید خزانہ ملتا ہے ۔

جتنی محبت اور چاہت مجھے لاہور میں ملتی ہے وہ دنیا میں کسی جگہ پر نہیں ملتی ۔ انہوں نے کہا کہ اب میرے اندر بھی لاہور آباد ہو چکا ہے جس کو مرنے کے بعد بھی کوئی نہیں نکال سکتا ۔ ہنس راج ہنس نے مزید کہا کہ میری خواہش ہے کہ بھارت اور پاکستان کے فنکار مل کر سدا کے لئے دونوں ملکوں کی دوستی کے رشتے کو مضبوط بنائیں ۔

متعلقہ عنوان :