ڈالر کی قدر میں مسلسل گراوٹ ، آج ہی قیمت ایک روپے 72پیسے کم

پیر 10 مارچ 2014 13:45

ڈالر کی قدر میں مسلسل گراوٹ ، آج ہی قیمت ایک روپے 72پیسے کم

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 10مارچ 2014ء) روپیہ ڈالر پر اپنی گرفت مزید سخت کرتا جا رہا ہے۔ڈیلرز نے ڈالر 100 روپے سے بھی نیچے آنے کی امید لگا لی۔فاریکس مارکیٹ ڈیلرز کے مطابق انٹر بینک میں ٹریڈنگ کے آغاز پر ڈالر کی قدر میں 1 روپے 12 پیسے کے قریب گراوٹ دیکھی گئی اور یہ 102 روپے کا ہو گیا ۔

(جاری ہے)

اوپن مارکیٹ میں ڈالر 103 روپے 45 پیسے سے کم ہوکر 101 روپے 90 پیسے کا ہوگیا ۔ڈیلرز کے مطابق رواں ماہ عالمی مالیاتی اداروں سے 1 ارب ڈالر سے زائد رقم ملنے کی توقعات سے ادائیگیوں کا دباو کم ہوتا دیکھ روپے کی قدر کو سہارا مل رہا ہے۔مستحکم ہوتے ہوئے روپے سے درآمدی اشیاء کی لاگت میں کمی ہونے سے ملک میں مہنگائی پر قابو پانے میں بھی کچھ مدد ملے گی۔

متعلقہ عنوان :