دوسرا فیروزہ چیمپین شپ کرکٹ ٹورنامنٹ اختتام پذیر ہو گیا

پیر 10 مارچ 2014 13:40

فیروزہ(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 10مارچ 2014ء) دوسرا فیروزہ چیمپین شپ کرکٹ ٹورنامنٹ اختتام پذیر ہو گیا،اس ٹورنا منٹ کے مہمان خصوصی مسلم لیگ ن کے صدر جام محمداکرم فضل ،سابق نائب ناظم چوہدری وحیدارشداور ڈاکٹر محمدطاہر تھے،فائنل میچ عوامی کرکٹ کلب اور چک نمبر 63/Aکے درمیان کھیلا گیا،عوامی کرکٹ کلب نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا،اور200رنز کا ٹارگٹ دیا،جبکہ چک نمبر 63/Aکرکٹ کلب صر ف 100رنز بنا سکی،عوامی کرکٹ کلب نے یہ میچ جیت لیا،مین آف دی میچ شوکت علی کو قرار دیا گیا،جنہوں نے 70رنز اور 3وکٹیں حاصل کیں ،مہمان خصوصی جام محمداکرم فضل ،چوہدری وحیدارشد،اور ڈاکٹر محمدطاہر نے کامیاب ٹیموں میں نقدانعامات اور ٹرافیاں تقسیم کیں،اس موقع پر چوہدری منظورعلی ،جام عبدالغفور،ماسٹر عبدالحق ،رانا محمودالحسن ،محمدباقرالزمان ،ملک احمدمرانا عبدالحمیدزرگر،سمیت دیگر نمائندہ شخصیات موجودتھیں۔

متعلقہ عنوان :