حجرہ شاہ مقیم ‘دوسری شادی کرنے پر خاتون کو تشدد کا نشانہ بنا دیاگیا،دیگر واقعات میں تین افراد زخمی

پیر 10 مارچ 2014 13:40

حجرہ شاہ مقیم (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 10مارچ 2014ء)دوسری شادی کرنے پر خاتون کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا،دیگر واقعات میں تین زخمی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق حجرہ شاہ مقیم کے نواحی گاؤں مرلے یوسف کی خاتون زبیدہ بی بی نے صادق سے طلاق لیکر لطیف سے شادی کر لی جس پر صادق نے اسلم اور عاشق وغیرہ کے ہمراہ خاتون کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا جس سے وہ زخمی ہو گئی اور کپڑے پھٹ گئے ،جبکہ ملزمان فرار ہو گئے،دوسرے واقعہ میں حجرہ شاہ مقیم کے نواحی گاؤں شہینوال کے رہائشی محمد عباس اور خضر حیات موٹر سائیکل پر گاؤں جا رہے تھے کہ اچانک چار موٹر سائیکل سواروں نے روک لیا اور دونوں سے نقدی اور موبائیل فون چھین کر تشدد کا نشانہ بنا یا اور فرار ہو گئے،تیسرے واقعہ میں محلہ سیداں والا کا رہائشی تنویر احمد سبزی منڈی سے گھر جا رہا تھا کہ اچانک تین افراد نے پکڑ کر تشدد کا نشانہ بنا ڈالا،ملزمان نے شراب پی رکھی تھی ،چوتھے واقعہ میں حجرہ شاہ مقیم کے نواحی گاؤں فتیانہ کا رہائشی محمد سرور موٹر سائیکل پر گاؤں آرہا تھا کہ اچانک راستے میں کھڑے ساجد،شعبان،زمان وغیرہ درجن بھر مسلح افرا د نے روک لیا اور تشد د کرتے ہوئے نقدی و موبائیل فون چھین کر فرا ر ہو گئے ،پولیس نے مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔