رفاقت اعوان کے گن مین کا 21 مارچ تک جوڈیشل ریمانڈ

پیر 10 مارچ 2014 13:17

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 10مارچ 2014ء) انسداد دہشت گردی کی عدالت نے ایڈیشنل سیشن جج رفاقت اعوان کے گن مین بابر حسین کا 21 مارچ تک جوڈیشل ریمانڈ دے دیا ہے۔

(جاری ہے)

سانحہ ایف ایٹ کچہری کے ایڈیشنل سیشن جج رفاقت اعوان کے قتل کے الزام میں گرفتار گن مین بابر حسین کا تین روزہ ریمانڈ پورا ہونے پر اسے انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش کیا گیا ،، جج عتیق الرحمان نے کیس کی سماعت کی،عدالت نے ملزم کا 11 روزہ جوڈیشل ریمانڈ دیتے ہوئے 21 مارچ کو دوبارہ عدالت میں پیش کرنے کا حکم دے دیاہے۔