تھر میں جو کچھ ہوا، اس کی ذمہ دار حکومت ہے، چیف جسٹس
پیر 10 مارچ 2014 12:17
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 10مارچ 2014ء) سپریم کورٹ میں تھرپارکر میں ہلاکتوں کے ازخود نوٹس کی سماعت کے دوران سندھ حکومت نے کہا ہے کہ تھر میں ہلاکتیں سردی سے ہوئیں، والدین ذمہ دار ہیں۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے ہیں ذمہ دار سندھ حکومت ہے ہمارے سر شرم سے جھک جانے چاہئیں۔ سپریم کورٹ میں تھرپارکر میں غذاتی قلت اور بیماریوں سے بچوں کی ہلاکت سے متعلق ازخود نوٹس کی سماعت کے دوران ایڈیشنل چیف سیکریٹری اور ایڈووکیٹ جنرل سندھ فتح ملک عدالت میں پیش ہوئے۔ ایڈووکیٹ جنرل سندھ نے موقف اختیار کیا کہ تھر میں بہت زیادہ غربت ہے، ٹھنڈ کے باعث بچوں کی ہلاکت ہوئی، والدین بھی مرض بگڑنے تک بچوں کا علاج نہیں کراتے۔ چیف جسٹس نے قرار دیا تھر میں جو کچھ ہوا اس کی ذمہ دار حکومت ہے۔
(جاری ہے)
میڈیا نے حقائق بتائے ورنہ یہ معاملہ دب جاتا جس پر فتح ملک نے کہا کہ وزیر اعلی سندھ نے ذمہ داری قبول کی ہے معاملہ اتنا خراب نہیں جتنا میڈیا بیان کر رہا ہے۔ سپریم کورٹ نے استفسار کیا کہ بتایا جائے گذشتہ تین ماہ میں کتنے بچے جاں بحق ہوئے اور کتنے بچوں کی ہلاکت کے بعد حکام کو معاملے کا پتہ چلا۔ ایڈووکیٹ جنرل سندھ نے بتایا کہ گذشتہ تین ماہ میں ساٹھ بچے جاں بحق ہوئے۔ تھرمیں جو کچھ ہو رہا ہے ہمارے سرشرمندگی سے جھک جانے چاہییں۔
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وزیراعظم کو لاعلم رکھ کر 98 ارب کی گندم درآمد کرلی گئی
-
صدرمملکت آصف علی زرداری نے پنجاب ، خیبر پختون خواہ اوربلوچستان کے گورنرز کی تقرری کی منظوری دے دی
-
پاکستان اور امریکہ کے درمیان زراعت کے شعبے میں دیرینہ تعلقات ہیں،دونوں ممالک کی یونیورسٹیوں کے آپس میں روابط ہیں، مسعود خان
-
تین ہزار آبادی والا یوکرینی گاؤں، ان دنوں روس کے نشانے پر
-
ٹرانس فیٹس، انسانی صحت کے خاموش دشمن
-
وزیر مواصلات عبدالعلیم خان کا سمبڑیال،کھاریاں موٹروے کا فضائی دورہ
-
بھارتی دہشت گردی کینیڈا اور امریکا تک پھیل گئی، منیراکرم
-
وزیراعلیٰ مریم نواز نے پنجاب بھر کیلئے فری میڈیسن ڈیلیوری پراجیکٹ کا افتتاح کردیا
-
حنیف عباسی سے کوئی شکوہ نہیں،سیاست میں نوک جھونک ہوتی رہتی ہے، انوارالحق کاکڑ
-
چیئرمین پی اے سی کا معاملہ،پی ٹی آئی رہنماﺅں نے شیر افضل مروت کی مخالفت کر دی
-
وزیر خارجہ سے نائجیرین ہم منصب کی ملاقات ،اقتصادی تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
-
فوجی عدالتوں کے 20 مقدمات کے فیصلے سپریم کورٹ میں جمع کرانے کا حکم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.