سانحہ اسلام آباد کچہری کی تحقیقات کے دوران مزید شواہد سامنے آگئے

پیر 10 مارچ 2014 11:55

سانحہ اسلام آباد کچہری کی تحقیقات کے دوران مزید شواہد سامنے آگئے

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 10مارچ 2014ء) سانحہ اسلام آباد کچہری کی تحقیقات کے دوران مزید شواہد سامنے آئے ہیں۔پولیس کے مطابق دونوں خود کش حملہ آوروں کی جیکٹس میں چار چار کلو گرام دھماکا خیز مواد موجود تھا۔پولیس رپورٹ کے مطابق دہشت گرد حملے کے دوران کل تین دھماکے ہوئے۔

(جاری ہے)

دو دھماکے خود کش حملہ آوروں نے خود کو اڑا کر کیے جبکہ تیسرا دھماکا دستی بم کا تھا۔ رپورٹ میں کہا گیاہے کہ دہشت گردوں نے دوسرا دستی بم پولیس پر پھینکا جو پھٹ نہ سکا۔ کرائم سین سے پولیس کو کلاشنکوف کی 17 گولیاں اور 62 خول کے علاوہ دہشت گردوں کی دو کلاشنکوفیں اور ایک دستی بم بھی ملا ہے۔پولیس رپورٹ کے مطابق حملہ تین دہشت گردوں نے کیا۔

متعلقہ عنوان :