48 سال کی عمر میں سلمان خان دلہا بننے پر آمادہ !

پیر 10 مارچ 2014 11:50

48 سال کی عمر میں سلمان خان دلہا بننے پر آمادہ !

ممبئی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 10مارچ 2014ء) بالی وڈ کے دبنگ خان نے بالاخر شادی کا ارادہ ظاہر کردیاہے۔ کہتے ہیں اکیلے پن سے تنگ آگیا ہوں اور اب شادی کی کمٹمنٹ چاہتا ہوں۔سلومیاں کے معاشقو ں کا سلسلہ 1980 میں سنگیتا بیجلانی سے شروع ہوا جو اب رومانیہ کی حسینہ پر ختم ہونے کو ہے۔

(جاری ہے)

بالی وڈ کے کنوارے خان نے اس سال کے آخر تک رومنین بیوٹی لولیا وانتور سے شادی کا اشارہ دے دیا ہے.

سلمان خان کہتے ہیں کے وہ کنوارے پن سے تنگ آگئے ہیں اور اب شادی کی کمٹمنٹ کرنا چاہتے ہیں۔

سلمان نے ایک تقریب میں کہا ہے کہ ان کے والد پٹھان ہیں،ایک والدہ ہندو اور دوسری کیتھولک اور بہنوئی پنجابی ہیں میں اب بیوی باہر سے لانے کی سوچ رہا ہوں۔48 سالہ بالی وڈ اسٹار کو اپنی پرانی محبتوں کی ناکامی کی ذمہ داری کا احساس بھی ہوگیا ہے۔سلمان نے کہا ہے کہ وہ کبھی بھی اچھے بوئے فرینڈ ثابت نہیں ہوئے مگر وہ اچھے دوست ہیں۔

متعلقہ عنوان :